پاکستان کو امریکی انتظامیہ سے اربوں ڈالر کی امداد کی باتیں سراسر بے بنیادد اور غلط :قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد: پاکستان کی اعلیٰ فوجی و غیر فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اوپر منافقت اور دوغلے پن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف امریکہ و افغانستان کے ساتھ تعاون کے لیے شرطیں رکھ دیں جن میں ایک اہم شرط یہ ہے کہ مشرقی افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا قلع قمع کیا جائے۔ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں جبکہ افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔
پاکستان امریکی افواج سے توقع رکھتا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی اور خاص طور پر ہم ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی توقع رکھتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ افغانستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان کا اپنا مفاد ہے لیکن افغانستان کی جنگ پاکستان میں نہیں لڑی جا سکتی۔ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے سے افغانستان میں قیام امن میں مدد نہیں ملے گی۔قومی سلا متی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستانی معیشت کو 120 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس جنگ سے پاکستان کو لاکھوں افغان مہاجرین ملے اور امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد کے باتیں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔ پاکستان کو جو رقم دی گئی وہ افغانستان میں امریکہ کی کارروائیوں کے لیے استعمال کی گئی فضائی و بری سہولتیں بہم پہنچائے جانے پر آنے والی لاگت کے ایک حصہ کے طور پر ادا کیگئی تھی کسی قسم کی مالی امداد یا تعاون نہیں تھا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے۔ پاکستان کے پاس مضبوط کمانڈ اور کنٹرول سسٹم موجود ہے۔ہم اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nsc rejects allegations levelled against pakistan by us in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply