کراچی کا خطرناک غنڈہ زکری اور چھوٹا زاہد پولس کارروائی میں ہلاک

کراچی: جمعرات کی صبح لیاری کا خطرناک غنڈہ غفار زکری اور اس کا معتمد خاص چھوٹا زاہد پولس کے ساتھ مسلح تصادم میں مارے گئے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوب جاوید اوڈھو نے کہا کہ یہ پولس کارروائی بغدادی تھانہ کی حدود میں لیاری کے علی محمد محلہ میں کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں زکری کا تین سالہ بیٹا بھی ہلاک اور دو پولس افسران زخمی ہو گئے۔

ایک زخمی پولس اہلکار کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔ مخبروں کے توسط سے غفار کے ٹھکانے کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی کی جو ایک گھنٹے سے زائد دیر تک چلی۔پولس پارٹی جیسے ہی وہاں پہنچی اس پر فائرنگ شروع کر دی گئی ۔

غفار اور زاہد نے پولس پر دستی بم بھی مارے۔فائرنگ کے پیش نظر پولس اور رینجرز کے دستوں نے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی اور قریبی علاقوں مٰں تلاشی کا کام شروع کر دیا۔لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہےکہ غفار کو 6گولیاں لگیں جبکہ اس کے بیٹے اور ساتھی کے جس پر ایک گولی کا ہی نشان تھا لیکن وہی گولی دونوں کے لیے موت کا ذریعہ بن گئی۔

کارروائی کے فوراً بعد سندھ کے انسپکٹر جنرل پولس سید کلیم امام نے اس کارروائی کو انجام دینے والی پولس پارٹی کو5لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔انہوں نے ایس ایس پی سٹی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی اور اعلان کیا کہ نقد انعام کے ساتھ انہیں توصیفی سند سے بھی سرفراز کیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Notorious karachi gangster ghaffar zikri accomplice chhota zahid killed in police shootout in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply