جہانگیر ترین اور وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ سے نوٹس جاری

تصویر سوشل میڈیا
اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے نااہل قرار دیے گئے لیڈر جہانگیر ترین اور وفاقی حکومت کو اس عذر داری پر نوٹس جاری کیے جس میں تاحیات نااہل قرار دیے جانے کے باوجود ترین نے اعلیٰ سرکاری افسران کی ایک میٹنگ طلب کی اور اس کی صدارت کی۔
واضح ہو کہ 13ستمبر کو مسٹر ترین نے محکمہ مویشی پالن کے ایمرجنسی ورکنگ گروپ کا،جسے فروغ زراعت و آبی تحفظ کے تحت مویشیوں کے سیکٹر کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تکمیل کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،اجلاس طلب کیا تھا۔
اسی اجلاس کے خلاف ایک وکیل چودھری صہیب سلیم نے بدھ کے روز ایک عرضی داخل کر کے استدعا کی تھی کہ ترین کو آئین کی دفعہ 62(1اور)(ایف)اور عوامی نمائندگی قانون کی دفعہ99کے تحت صادق اور امین نہ ہونے کی پادش میں گذشتہ سال سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تھا۔