ٹرمپ کی پاک مخالف تقریر پر امریکی سفیر متعین پاکستان سے فوجی سربراہ جنرل قمر کا اظہا ر تشویش

اسلام آباد:اس میں میلوں دور تک کسی قسم کے شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ امریکہ کبھی کسی کا مخلص دوست نہیں رہا۔ اور وہ مطلب نکل گیا تو پہچانتے نہیں جیسی خصلت کا مالک ہے۔ اس کے ماضی پر نظر دوڑانے سے یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ اس نے اب تک کسی ملک اور قوم کے ساتھ وفاداری نہیں کی ہے خاص طور پر اسلامی ممالک کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا امریکہ کا پرانا شیوہ ہے۔ پاکستان کو بھی امریکہ نے افغان جنگ میں استعمال کیا جس کی سزا پاکستانی قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہزاروں جانوں کا نذرانہ اور بے پناہ مالی نقصان اٹھانے کے باوجود امریکہ اب بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام عائد کر رہا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹر میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف تقریر کے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران جنرل قمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ اعتماد کی ضرورت ہے اور امریکہ کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔فوجی سربراہ نے مزید کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان بہت کچھ کر چکا ہے اور ہمارے اقدامات کسی کو مطمئن کرنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی قومی سلامتی اور مفاد کے لیے ہیں ہم اس طرح کے اقدامات آگے بھی کرتے رہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Not looking for us financial aid says pakistan army chief gen bajwa in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply