ایٹمی سائنسداں عبد القدیر نے شمالی کوریا کی ایٹمی ٹکنالوجی کو پاکستان سے بہتر بتایا

کراچی: معروف ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی ایتمی ٹکنالوجی پاکستان سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔لیکن اس ضمن میں شمالی کوریا کو پاکستان سے کسی قسم کے تعاون کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ شمالی کوریا کو پاکستان نے ایٹمی معاملہمیں شمالی کوریا کی کوئی مدد کی ہوگی۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شمالی کوریااپنے قابل اور با صلاحیت سائنسدانوں کی بدولت ایٹمی شعبہ میںخود کفیل ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک میزائل پروگرام کے تحت دو بار شمالی کوریا کا دورہ کر چکے ہیں۔ اور وہاں انہوں نے دیکھا کہ شمالی کوریاکے پاس تو پاکستان سے بھی زیادہ بہتر ایٹمی ٹکنالوجی ہے۔ان کے سائنسداں نہایت درجہ قابل ہیں اور ان میں زیادہ تر نے روس میں تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین شمالی کوریا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں ملکوں نے20سالہ امریکہ۔ ویتنام جنگ کے دوران ویتنام کی حمایت کی تھی۔ اور ایسے حالات میں وہ شمالی کوریا کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North koreas technology much better than pakistans dr qadeer in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply