پاکستان میں5سال کے دوران غیر مسلم ووٹروں کی تعداد میں30فیصد اضافہ

اسلام آباد: ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں 2013کے عام انتخابات کے دوران غیر مسلم ووٹروں کی جو تعداد2.77ملین تھی وہ 2018کے عام انتخابات تک3فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3.63ملین ہو گئی ہے۔

غیر مسلم ووٹرز میں سب سے زیادہ تعداد ہندوؤں کی ہے۔2013میں ہندوؤں کی تعداد غیرمسلم رائے دہندگان کی تعداد کا ایک دم نصف تھا لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔

2013کے پارلیمانی انتخابات میں ہندووؤں کی تعداد 1.40ملین تھی لیکن اس بار یہ تعداد 1.77ملین ہو گئی۔ غیر مسلم ووٹرز کا دوسرا سب سے بڑا گروپعیسائیوںکا ہے ۔

ان انتخابات میں1.64ملین عیسائیوں کو وٹ ڈالنے کا حق ہے۔پارسی ووٹروں کی تعدا میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 25جولائی کوپارلیمانی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: non muslim voters up by 30 in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply