کسٹمز انسپکٹر کے قتل میں ماڈل ایان علی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی :کسٹم انسپکٹر اعجاز محمود کے قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا گیا۔ایک مقامی عدالت نے پولس کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملزمہ کو گرفتار کرے۔
اس کیس میں کسٹم سپرنٹنڈنٹ ضرغام اور ڈاکٹر ہارون سمیت کئی دیگر ملزمین کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ان سب کو 10روز کے اندر مجسٹریٹ گلفام لطیف بٹ کی عدالت میں حاضر ہونے کہا گیا ہے۔عدالت نے ایان اور محمود کی بیوہ صائمہ کے پولس میں بزبان خود بیانات ریکارڈ کرائے جانے کے بعد ان تینوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
ایان کو عدالت نے یہ حکم بھی دیاتھا کہ وہ پولس میں بیان ریکارڈ کرائے۔ جس پر ایان نے تحریری بیان بھیج دیا جسے عدالت نے خارج کر دیا۔ پولس میں ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں صائمہ نے کہا کہ اس کا شوہر ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں گواہ تھا اور تفتیش کار بھی تھا۔
اس نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر کو اس لیے قتل کیاگیا کیونکہ اس نے تفتیش کا رخ ایان کے حق مٰں کرنے کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Non bailable arrest warrants issued for ayaan in customs inspector murder case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply