آسیہ بی بی کے پاکستان چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: خارجہ ترجمان

اسلام آباد: خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کے روز ان خبروں کی تردید کی کہ آسیہ بی بی پاکستان چھوڑ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں بری کی جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے ڈان نیوز ٹی وی کو بتایا کہ یہ افواہ ہے ۔

اور اس خبر میں دور دور تک کوئی سچائی نہیں ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان چھوڑ چکی ہے۔ آسیہ بی بی کی سزائے موت منسوخ کر کے اسے بری کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے دس روز بعد آسیہ کو گذشتہ شب ملتان جیل سے رہا کیا گیا ہے۔

خارجہ ترجمان کی وضاحت کے تھوڑی ہی دیر بعد وزیر اطلاعات و نشریات فاد چودھری نے تصدیق کیے بغیر آسیہ بی بی کے پاکستان سے چلے جانے کی خبریں جاری کرنے پر کچھ نیوز چینلوں کے انداز کو غیر ذمہ دارانہ بتایا۔

انہوں نے کہا کہ صرف سرخیاں لگانے اور سنسنی پھیلانے کی خاطرجعلی خبر سازی عام بات ہو کر رہ گئی ہے۔آسیہ بی بی کا معاملہ نہایت حساس اور نازک ہے۔ اور س قسم کی خبر کو کسی تصدیق کے بغیر جاری کر دینا نہایت غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔میں میڈیا کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No truth in reports of aasia bibi leaving pakistan foreign office in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply