پی ٹی آئی حکومت کے پہلے 100روز میں عوام کو کچھ نہیں ملے گا :متوقع وزیر مالیات کی پریس کانفرنس

اسلام آباد: بر سر اقتدار آنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جہاں ایک طرف غیر اقامتی پاکستانیوں کے لیے منفعت بخش ڈالر بونڈز کی پیش کش اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے معاہدوں کو پارلیمٹ مٰن پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے وہیں وہ اپنی حکومت کے پہلے100ایام میں عوام کے لیے کوئی راحتی اقدام نہیں کر سکے گی۔

حالیہ انتخابات کے بعدپہلی باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متوقع نئے وزیر مالیت اسد عمر نے کہا کہ پہلے100روز میں عوام کو کوئی راحت یا مراعات دینے کیپیش کش کھلونہ دے کر بہلانے یا لالی پاپ دینے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے 100روز کے دوران ایسا کوئی فیصلہ بھی نہیں ہوگا جو قوم کی قسمت بدل دے گا ۔ البتہ اتنا ضرور ہے کہ اس دوران وہ واضح سمت ضرور مل جائے گی جس کا وعدہ کیا گیا تھا ۔

ممکنہ وزیر خزانہ نے شکوہ کیا کہ مقامی و بین الاقوامی ابلاغی ذرائع نے12بلین ڈالر کی غیر ملکی امداد کی ضرورت ،200کمپنیوں بشمول پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز اور پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری کے حوالے سے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک بجٹ پر نظر ثانی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیااور غیر ملکی قرضہ جات میں عدم شفافیت واقعتاً حقیقی چیلنج ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No relief for people likely in first 100 days of pti government in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply