پاکستان سے زیادہ کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جانی و مالی قربانیاں نہیں دیں: وزیر خارجہ آصف

اسلام آباد: جنوب ایشیا اور افغانستان پر صدر اڈونالڈ ٹرئمپ کی نئی امریکی پالیسی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کسی ملک نے پاکستان سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں نہیں دیں۔ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی سفیر کو تشویش سے آگاہ کر دیا ہے اور اس بیان پر مضبوط سفارتی رد عمل دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ کے اجلاس میں ٹرمپ کے بیان پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار اور امریکہ کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ کے اراکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب میں پاکستان پر الزام تراشی پر اپنی تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی کردار کو قابل قدر پذیرائی ملنی چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No one invested more in war on terror than pakistan foreign minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply