کوئی ملک کے ججوں کو برخاست نہیں کر سکتا: چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کوئی ملک کے ججوں کو برخاست نہیںکر سکتا۔چیف جسٹس نے ان خیالات کا اس وقت اظہار کیا جب ایک تین ججی بنچ نے الیکشن ایکٹ 2017 ،جس کی رو سے نااہل قراردیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ نواز کا سربراہ بن سکتے ہیں،کے خلاف عذر داریوں کی سماعت کر رہی تھی۔
آج کی سماعت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلیل دی کہ نواز شریف نے پارٹی کے سربرااہ کے طو رپر منتخب ہو کر عدالت کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی ہے ۔
سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الحق احسان ن ے کہا کہ حکومتی اداروں کو دھمکانا آئین کی دفعہ5کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس نے نااہلی کے خلاف سابق وزیر اعظم کے حالیہ جلسوں کا بالواسطہحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو کوئی جلسے کر سکتا ہے اور نہ ہاتھ بلند کراسکتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: no one can kick out judges observes cjp in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply