ایران دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کو قدر و احترام کی نظر سے دیکھتا ہے: مہدی ہنر دوست

اسلام آباد: پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادیق نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور دیگر تمام اسلامی ممالک سے تعلقات کی قدر اور احترام کرتا ہے۔انہوں نے یہ بات گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ایرانی سفیر متعین پاکستان مہدی ہنر دوست کے ساتھ ایک اہم ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام ہمسایہ، برادر ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام اسلامی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیاںقابل تحسین و صدہا مبارکباد ہیں ہیں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No one can ignore sacrifices of pakistani people and army in war against terrorism iran in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply