پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش ناکام ہو جائے گی: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:پاکستان کی سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنے کی ہر سازش ناکام ہو جائے گی۔ پاکستان اور ایران کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور وہ ان عناصر کو جانتے ہیں جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کے تنازعے میں غیر جانبدار رہنا چاہیے کیونکہ دوسری صورت میں نقصان پاکستان کا ہی ہو گا۔
سابق وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران کی دشمنی میں اتنا آگے نکل گیا ہے کہ اب اسے اسرائیل بھی اچھا لگنے لگ گیا ہے۔ یہ کام امت مسلمہ کے لیے ایک ننگ ہے اور اس بات کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایران فلسطین کے کاز کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور پاکستان سمیت دوسرے اسلامی ممالک کو ایران کی طرح ہی کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ایران نے نامساعد حالات میں کبھی بھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا اس لیے پاکستان کو بھی ایران کے ساتھ ایسا ہی رویہ رکھنا چاہئیے۔فردوس عاشق نے مزید کہا کہ ایران کی طویل سرحد پر پاکستان کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اس لیے اس سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ اقدامات کرنے چاہیئں۔
سعودی عرب نے کھلم کھلا ایران کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اس لیے راحیل شریف کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دے کر واپس پاکستان آ جائیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں ممالک خطے کے اور انٹرنیشنل معاملات میں مشترکہ موقف رکھتے ہیں اس لیے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: no one can destabilize pak iran relationssays firdaus awan in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply