سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میںایس ایس پی راؤانور کے خلاف توہین عدالت نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد: نقیب اللہ محسود ماؤرائے عدالت قتل کیس میں جمعہ کو سپریم کورٹ نے سینیئر پولس سپرنٹندنٹ راؤ انوار کی حاضری کی کوئی علامت نہ دیکھ کر ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مفرور پولس افسر کا ایک گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد انور کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو حکم دیا کہ کسی بھی صورت میں وہ انور کو عدالت میں حاضر کریں نیز عدالت کو مطلع کرتے رہیں کہ اس معاملہ میں کہاں تک پیش رفت ہوئی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ انور نے آج عدالت میں حاضر نہ ہو کر ایک بڑا موقع گنوایا ہے۔عدالت کی ان سے جو ہمدردی تھی وہ اب ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پولس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں انہیں گرفتار کرے ۔
انہوں نے سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولس اے ڈی خواجہ سے کہا کہ عدالت نے زینب کیس میں پنجاب پولس کو ملزم کی گرفتاری کے تین روز زکی مہلت دی تھی اور انہوں نے مشتبہ کو اسی مدت میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔نیز ہمیں یہ تسلیم ہے کہ آپ کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کوششوں کا کوئی نتیجہ بھی تو برآمد نہیں ہو رہا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: no more sympathy sc issues contempt notice to absconding rao anwar after deadline expires in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply