کوئی قانون مشرف کو مقدمہ سے چھٹکارہ نہیں دلا سکتا:نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی قانون سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرفکو مقدمہ سے نجات نہیں دلا سکتا۔ انہیں مقدمہ کا ہر حال میں سامنا کرناپڑے گا۔

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مشرف کے خلاف مقدمہ ایک روز اپنے منطقی نتیجہ پر پہنچے گا۔اور یہ نتیجہ آج برآمد ہو سکتا ہے چھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں لیکن اس کا اپنے منطقی انجام تک پہنچنا بہر حال طے ہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نے مزید کہا کہ مشرف اپنے خلاف مقدمہ سے اتنی آسانی سے چھٹکارہ نہیں پاسکتے۔

مشرف جانتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمہ کھلی کتاب ہے ۔تمام شواہد مشرف کوغدار وطن ثابت کر رہے ہیں اسی لیے مشرف پاکستان نہیں آرہے۔کیونکہ ایسے کیس واپسنہیں لیے جا سکتے۔ انہون نے کہا کہ ڈکٹیٹر فرار ہے جبکہ جمہوری طور پر منتخب ایک وزیر اعظم کو دن میں70بار عدالت میں حاضر ہونا پڑتا ہے۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ مشرف مکے دکھا دکھا کر بات کرتے تھے لیکن اب وہ مکے کہان ہیں ۔یہ بزدل شخص جو ملک کے باہر بیٹھا ہے اب خود کو اسی مکے سے مارے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No law can stop trial against musharraf says nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment