پاکستان میں حکمراں و اپوزیشن میں اختلافات رہے لیکن کشمیر مسئلہ پر کبھی دو رائے نہیں رہی:خاقان عباسی

مظفر آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ کہتے ہوئے کہ کشمیر کے مسئلہ پر کبھی دو رائے نہیں رہی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین کو تلقین کی کہ کشمیر کاز کی خاطر اتحاد برقرار رکھیں۔
اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیری بھائیوں کو متحد رکھنے کے لیے تعاون کرنا پڑے گا۔ قطع نظر سیاسی اختلافات پاکستان میں کشمیر معاملہ پر کبھی دو رائے نہیں رہی۔
غیر فوجی سے فوجی حکومتوں تک ہماری کشمیر پالیسی میں کوئی اختلاف نہیں رہا۔انہوں نے مزیدکہا کہ کشمیری پارلیمانی لیڈران کو مسئلہ کشمیر زندہ رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت سے حزب اختلاف کے ہمیشہ تحفظات رہتے ہیں اور حکومت بھی بلا شبہ غلطیوں کی مرتکب ہوسکتی ہے لیکن کشمیر کے معاملہ پر ہمیشہ متحد رہنا چاہئے۔
نواز شریف میرے رہنما ہیں ۔میں نے انہیں کبھی اس معاملہ پر سمجھوت کرتے نہیں پایا۔تمام سیاسی لیڈران مسئلہ کشمیر پر ایک رائے اور متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بہتقربانیاں دی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No difference in pakistan on kashmir policy pm abbasi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply