نواز شریف نے اپنے مخالفین کو دہشت گرد سے تعبیر کیا

سکھر: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 393کلو میٹر لمبی سکھر ملتان موٹر وے کا افتتاح کرنے کے بعد اپنی تقریر میں اپنے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والے دہشت گردوں سے تعبیر کیا۔نہایت سخت الفاظ میں وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو ایسا کرنے سے کہ وہ کس طرف رہنا چاہتے ہیں دو بار سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کیا کرتے ہیں؟ وہ پاکستان میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔
حزب اختلاف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جو ایجی ٹیشن کرتے ہیں ان کا ایجنڈہ کیا ہے۔کیا وہ پاکستان میں ترقی روکنے کی کوشش نہیں کرتے ؟ کیا وہ امن درہم برہم نہیں کرتے؟ ان میں اور دہشت گردوں میں کیا فرق ہے؟انہوںنے چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے شکر گذار ہیں کہ اس نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دھرنے نہ دیے گئے ہوتے تو یہ چینی امداد بہت پہلے آچکی ہوتی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No difference between agitators and terrorists pm lashes out at opposition in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply