جنرل راحیل کے جانشین سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا: وزیر دفاع

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کے نئے فوجی سربراہ کے حوالے سے ابھی نہ تو کوئی مشورہ کیا گیا ہے اور نہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ بات پاکستانی روزنامہ اخبار ڈان کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف رواں ماہ ریٹائر سبکدوش ہو رہے ہیں لیکن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی تک کوئی مشورہ یا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان میں پہلے بغیر نام کے پوسٹر لگا کر جنرل راحیل شریف سے ملک کے باگ ڈور سنبھالنے کی اپیل کی گئی تھی اور ادھر حال میں پھر سے پوسٹر لگا کر الیکشن لڑنے کی اپیل کی گئیہے۔
وزیر دفاع نے اس موقع پر گزشتہ آٹھ سالوں میں فوج کے کردار کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے نہ صرف دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی ہے بلکہ ملک کی سرحدوں اور اور جمہوری نظام کی حفاظت میں بھی اہم کردار نبھایا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No decision or consultation yet about appointment of next army chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply