امریکہ خوش نہیں اس کا افسوس ہے ،مگر اب پاکستان کے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اراکین کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہافغانستان میں جنگ جتنے میں ناکامی پر امریکہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی ناکامی کا ٹھیکرہ ہمارے سر نہ پھوڑے اور اب پاکستان کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اس سے قبل وزیر خارجہ نے ایک ٹوئیٹ میں امریکا کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر کہا کہ امریکہ پوچھتا ہے کہ کیا کیا؟ ایک آمر نے فون کال پہ سرنڈر کیا وطن کو بارود و خون سے نہلایا افغانستان پر اپنے اڈوں سے امریکہ 57800 حملے ہوئے، ہماری گزرگا ہوں سے امریکی ا اسلحہ اور بارود گیا اور ہزاروں بے قصور شہری، فوجی، بریگیڈیئر، جنرل اور جواں سال لیفٹیننٹ امریکہ کی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جو امریکہ کا دشمن وہ ہمارا دشمن ہے، ہم نے گوانتانامو بے کو بھردیا، ہم امریکہ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پورے ملک کو 10 سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس کی شدید قلت سے دوچار کر دیا۔
معیشت برباد ہوگئی لیکن خواہش تھی کہ امریکہ راضی رہے۔ ہم نے لاکھوں ویزے طشت میں سجا کر پیش کیے بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔وزیر خارجہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہماری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہے، قربانیوں کی لامتناہی داستاں ہے جب کہ ماضی سکھاتا ہے امریکا پر اعتماد میں احتیاط برتو، ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو، آپ خوش نہیں اس کا افسوس ہے مگر اب ہمارے وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No compromise on dignity asif tells parliaments national security body in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply