چین کی پاکستان کے تئیں پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے:وزیر داخلہ

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ان کے ملک کے تئیں چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ کل یہاں ایک بیان میں اقبال نے اس سلسلے میں میڈیا کی رپورٹوں کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ چین کے شیامن میں ہوئی برکس کانفرنس کے بعد جاری منشور کے حوالے سے آئی میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے تئیں چین کی پالیسی پہلے جیسی نہیں رہی۔
اس ماہ کے شروع میں برازیل، روس، ہندستان ، چین اور جنوبی افریقہ کے لیڈروں نے برکس گروپ کے اجلاس میں پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کا نام لیتے ہوئے انہیں علاقائی سلامتی کے لئے باعث تشویش قراردیاتھا اور ان کے سرپرستوں کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے وہی موقف اختیار کیا جو اس نے ہندستان میں ہوئی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے منشور میں اپنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ”اسی طرح جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان پر تنقید کی تو نہ صرف چین اور روس نے بلکہ اقوام متحدہ کے نظریہ سازوں نے بھی کہا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔“

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No change in china policy towards pakistan interior minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply