پاکستان ایران کے خلاف کسی جارحیت کی حمایت نہیں کرے گا

اسلام آباد: پاکستان ایران کے خلاف کسی جارحیت کی حمایت نہیں کرے گا ۔اس خیال کا اظہار یہاں منعقد ہونے والے ایک سمینار میں مقررین نے کیا ۔

انہوں نے یہ بی کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک سے تعلقات مستحکم کرے۔

وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران کی روشنی میں اسلام آباد پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ”پاکستان ایران تعلقات: مشکلات اور امکانات“ کے عنوان سے ہونے والے اس سمینار میں مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی بیڑے کی تعینات پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اپنے کلیدی خطبہ میں انہوں نے اس کا ذکر کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی قیادت نے وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران صاف گوئی سے مواصلاتی خلیج کو پاٹا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نہایت دوستانہ دورہ تھا۔جمود ٹوٹ گیا اور بہتر اور عمدہ تعلقات کے قیام کی داغ بیل پڑ گئی۔اب ہمیں اس پر ایک عمارت کھڑی کرنی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: No chance of action against iran says minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.