چودھری نثار نے پی ایم ایل این چھوڑ دی، آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی اعلیٰ کمان سے لمبی لفظی جنگ کے بعد پارٹی کے برگشتہ رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شریف برداران سے قطع تعلق کرکے راولپنڈی میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے یہان ایک کارنر میٹنگ میں کہا کہ پی ایم ایل این پارلیمانی کمیٹی نے زیادہ تر سیاسی یتیموں کو پارٹی ٹکٹ دیے ہیں ۔اور یہی بات ان کی پی ایم ایل این سے علیحدگی اختیار کرنے اور آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا باعث بنی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وہ پی ایم ایل این کی پارلیمانی کمیٹی سے ٹکٹ کی بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے بجائے آاد امیدوارکے طو رپر انتخاب لڑنے کو ترجیح دیں گے۔چودھری نثار نے قومی اسمبلی کے لیے این اے 59-اور این اے 63-سے اور صوبائی اسمبلی کے لیے پی پی10-اور پی پی12-سے آزاد امیدوار کے طور پرقسمت آزمائیں گے۔

چودھری خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز خاندانی پارٹی بن کر رہ گئی ہے جس کے باعث ان کے لیے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہے حالانکہ انہوںنے کبھی نہیں چاہا کہ وہ پارٹی چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ یہی نواز شریف ہیں جنہوںنے پاکستان پیپلزپارٹی کی مقتول چیرپرسن بے نظیر بھٹو کی مخالف کی تھی اور کہا تھا کہ خواتین کو ملک پرحکمرانی نہیں کرنی چاہیے آج اپنی بیٹی مریم نواز کو پارٹی پر مسلط کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: nisars 34 year association with pml n comes to a bitter end in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply