سانحہ کوئٹہ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کیلئے تیار: چوہدری نثار

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کوئٹہ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کے ذرائع نے’ ڈان نیوز ‘کو بتایا کہ اتھارٹی نے سا نحہ کوئٹہ کے حوالے سے جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ پر تفصیلی غور و فکر کے بعد سپریم کورٹ میں اپنا رد عمل اور دلائل جمع کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا کیوں کہ رپورٹ میں وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کو امن و امان کے صورتحال بہتر بنانے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔
نیکٹا کے ایک سینئر عہدے دار نے بتایا کہ ’وزیر داخلہ کو آج رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد امید ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں اپنا رد عمل سپریم کورٹ میں داخل کرائیں گے‘۔ وزیر داخلہ اس کیس میں درخواست گذار ہوں گے اور سپریم کورٹ میں ان کی نمائندگی ایڈووکیٹ مخدوم علی خان کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nisar set to challenge findings of quetta carnage report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply