نواز شریف کے جیل جانے کا مجھے سخت صدمہ ہے:چودھری نثار

ٹیکسلا: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے برگشتہ رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے انہیں نواز شریف کے جیل جانے کا بہت صدمہ ہے اور انہوںنے انہیں اس قسم کے حالات سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

چودھری نثار نے یہ بات گڈوال کے واہ کینٹ علاقہ میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہی۔ چودھری نثار نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ شریف کو میرا مشورہ اچھا تھا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ پنامہ کیس میں سپریم کورٹ کے ذریعہ ان کی معزولی کی روشنی میںفوج اور عدلیہ پر تنقید نہ کریں۔لیکن انہوں نے ان کی نصیحت پر کان نہیں دھرا۔

نثار نے کہا کہ وہ 34سال تک پی ایم ایل این کے وفادار رہے لیکن محض مجھے اس لیے ٹھکانے لگا دیا گیا کیونکہ میرا نقطہ نظر مختلف تھا۔چودھری نے کہا کہ انہوں نے شریف اور دیگر لیڈروں کے ساتھ مل کرپارٹی کی بنیاد ڈالی تھی اور پارٹی اور شریف کو مصیبت سے نکالنے میں ہمیشہ اپنا ایک رول ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان نامساعد حالات سے گذرر ہا ہے اور آئندہ حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو اس بحران سے نکالے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nisar saddened to see nawaz in jail in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply