سندھ میں 93 مدرسوں کا دہشت گردوں اور ممنوعہ تنظیموں سے گہرا تعلق

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ سندھ کے 93 مدرسوں کا تعلق دہشت گردوں یا ممنوعہ تنظیموں سے ہے۔ جاسوس ایجنسیوں کوان مدرسوں کے دہشت گردوں یا ممنوعہ تنظیموں سے تعلق اور ان کی سرگرمیوں کے حوالے سے معتبر ذرائع سے جو اطلاعات ملی تھیں وہ کراچی میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر منگل کے روز امن و قانون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والی خصوصی میٹنگ میں شرکاءکے گوش گذار کی گئیں۔
میٹنگ کی صدارت وزیراعلی مراد علی شاہ نے کی جس میں پاکستانی رینجرز کے ڈائرکٹر جنرل بلال اکبر اور خفیہ ایجنسیوں کے سربراہ شامل ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے جنگجوو¿ں کے ساتھ تعلق رکھنے والے مدرسوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جاسکتیں اور مذہب کے نام پر بے قصور لوگوں کا خون بہانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ نے وزارت داخلہ کو 93 مدرسوں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ninety three madrassas in sindh have solid links with terrorist groups in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply