پاکستان کے مانسہرہ جیپ حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے دس افراد ہلاک

مانسہرہ: مانسہرہ کی تحصیل بالا کوٹ میں ایک جیپ گہری کھائی میں اج گری جس میں ایک ہی کنبہ کے دس افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی پولس کے مطابق یہ جیپ اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب وہ ایک اندھا موڑ کاٹ رہی تھی۔یہ سب لوگ شاران میں منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کر کے واپس گھر جا رہا تھا۔۔ زخمیوں میں جیپ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ان سبھی کو بالاکوٹ میں ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں سبھی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ہلاک شدگان میں 8خواتین اور دو بچے ہیں۔مانسہرہ میں گذشتہ ایک سال کے دوران ہونے والا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے ۔اس سے قبل مانسہرہ ضلع کے ہی بوگر مرگ علاقہ میں ایک مسافر جیپ کے کھائی میں گر جانے سے ایک ماں بیٹی سمیت کم ا زکم9افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ حادثہ بھی اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور ایک نہایت خطرناک موڑ کاٹ رہا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nine killed as jeep falls into ravine in mansehra in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply