پاکستان کے نو منتخب ممبران پارلیمنٹ نے حلف اٹھالیا، اسپیکر و نائب اسپیکر کا انتخاب بدھ کو

اسلام آباد: پاکستان میں25جولائی کو عام انتخابات کے بعد 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس کے دوران ،جس کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن سے ہوا،پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے329اراکین نے حلف اٹھایا۔

قومی اسمبلی کے رخصت پذیر اسپیکر ایاز صادق نے ملک کی تاریخ میں دوسری بار کسی حکومت کی جمہوری منتقلی کے بعد تشکیل پانے والی 342رکنی اسمبلی کے منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

وزیر اعظم منتظر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان اور دیگر ممتاز رہنماو¿ں بشمول پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی حلف برداری ہوئی۔

قومی ترانے اور تلاوت کام پاک کے بعد اسپیکر نے نئے اسپیکر اور نائب اسپیکر کے انتخاب کے لیے طریقہ کار بتایا۔ اس کے بعد حروف تہجی کے اعتبا رسے ممبران نے رول آف ممبرز پر دستخط کرنا شروع کیے۔سب سے پہلے پی پی پی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے دستخط کیے کیونکہ ان کا نام اردو میں الف اور انگریزی میں اے سے شروع ہوتا ہے۔

حلف برداری کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ونے دینے کے لیے سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا تھا اور غیر متعلق لوگوں کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

حلف برداری کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 15اگست تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔اس روز قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر اور نائب اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئےگا۔ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو پی پی پی چیرمین بلاول سے مصافحہ کرتے اور ساتھ میں تصویر کشی کراتے دیکھا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Newly elected 329 mnas take oath as 15th national assembly is born in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply