لاہور بم دھماکہ میں تحریک طالبان پاکستان کے نئے نہایت تربیت یافتہ خود کش کمانڈوز کا ہاتھ

لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تحقیقات کے بعد انکشاف کیا کہ لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع عرفہ کریم آئی ٹی ٹاور پر جو ہلاکت خیز خود کش حملہ کیا گیا تھا اس کے پس پشت کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اس نئے انتہاپسند نیٹ ورک کا دماغ کار فرما تھا جو نہایت مشاق اور تربیت یافتہ فدائین کمانڈوز پر مشتمل ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے اس گروہ کا نام طالبان اسپیشل گروپ ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق اس سے قبل صوبائی دارلخلافہ میں جو بھی دھماکے ہوئے ان کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ایک افغان نشین منحرف گروہ جماعت الاحرار نے لی تھی۔پولس کے مطابق اس نئے گروپ طالبان اسپیشل گروپ کے وجود میں آنے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تشویش میں اور اضافہ ہو گیا ہے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New ttp wing of trained suicide commandos behind lahore attack in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment