افغانستان پاکستان منصوبہ عمل برائے امن و استحکام پر باقاعدہ عمل آوری شروع

اسلام آباد:افغانستان پاکستان منصوبہ عمل برائے امن و استحکام (اے پی اے پی پی ایس) کے عنوان سے پاکستان افغانستان دو طرفہ معاملات فریم ورک با قاعدہ نافذ العمل ہو گیا ۔

فریقین کو امید ہے کہ اس پر عمل آوری خطہ میں فروغ امن میں معاون ثابت ہو گی۔پاکستان اور افغانستان کی وزارت خارجہ کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق طرفین اس پر متفق ہیں کہ اے پی اے پی پی ایس پر مکمل اور موثر عمل درآمد دہشت گردی کے قلع قمع اور امن و استحکام خوشحالی و ترقی کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس سے قبل خارجہ دفتر نے اے پی اے پی پی ایس اجلاس کی مزبانی کی ۔خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کر رہے تھے۔ یہ اے پی اے پی پی ایس کا چوتھا اجلاس تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New framework for talks with afghanistan becomes operational in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply