پاکستان میں فیض آباد کا دھرنا ختم کرانے کے لیے23نومبر تک کی مہلت

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے اعلان کیا کہ اسلامآباد ہائی کورٹ نے اسلام آبا دکے فیض آباد پر دھرنا ختم کرنے کے لیے مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے دی گئی مہلت میں 23نومبر تک توسیع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرانے کے پس پشت کارفرما وزیر قانون زاہد احمد کے خلاف سخت کارروائی اور ان کی برطرفی کے مطالبہ میں تحریک ختم نبوت، تحریک لبیک یا رسول اللہ اور سنی تحریک پاکستان سمیت کئی مذہبی جماعتیں دو ہفتہ سے دھرنا دیے ہیںجس سے قومی دارالخلافہ میں معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔
اگرچہ اس ترمیم کے حوالے سے اسے ”کتابت کی غلطی“ بتا کر تصحیح کر لی گئی ہے۔اقبال نے احتجاجیوں کو وہاں سے منتشر کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کرنے اور اس کے لیے فرنٹئیرکانسٹبلرز اور رینجرز تک کی خدمات حاصل کرنے کے لیے عدالت کی اجازت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عدالتی حکم پر عمل آوری کرے گی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: New deadline to end islamabad sit in nov 23 says ahsan iqbal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply