طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا اور افغانستان میں امن قائم کرناعالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا اور افغانستان میں امن و استحکام قائم کرنا بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آصف نے مزید کہا کہ تشد دترک کر کے امن عمل میں شامل ہونے پر تیار کرنے کے لیے طالبان پر چوطرفہ دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ازبکستان میں افغانستا ن مسئلہ پر ہونے والی تاشقند کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان متواتر اس پر اصرار کرتا رہا ہے کہ افغان مسئلہ کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔
وزیر خارجہ نے افغانستان میں داعش کے پھیلاؤ پر نظر نہ رکھنے اور منشیات کی پیداوار میں بے تحاشہ اضافہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔مزید برآں آصف نے افغانستان اور خطہ میں پائیدار امن و استحکام کے لیے علاقائی فکر کی ضرور ت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے کابل امن عمل اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی کے قومی امن و مصالحت منصوبہ اور افغان قیادت والے امن عمل کے تحت طالبان کو امن مذاکرات کی ان کی پیش کش کو پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Title: need to pressurise taliban to join peace process says khawaja asif | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply