پاکستان کے نئے وزیر خارجہ کاہندوستان کے ساتھ بلا تعطل مذاکرات کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے نائب چیرمین شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ کے طور پر اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی کا آغاز اور اختتام پاکستا ن پر ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خانکی 21رکنی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف برداری کے چندگھنٹے بعد خارجہ دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا انتہائی مرکز پاکستان کا مفاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کو تنہا اور حاشیہ پر ڈال دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔اور جب ملک کا کوئی وزیر خارجہ ہوگا ہی نہیں تو وہ ایسا کیوں نہیں کریں گی۔

ہمارا کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں تھا جو کہ ملک کا سفات کار اعلیٰ ہوتا ہے۔اور جب کوئی ہے ہی نہیں تو مخالفین کو کھیلنے کے لیے کھلامیدان مل گیا۔قریشی نے ہمسایہ ملکوں ہندوستان ،پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت خطہ کے تمام ممالک سے خوشگوار تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان اوعتماد کا جو فقدان ہے اسے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے اپنی پریس کانفرنس کا آغاز افغانستا ن سے کیا۔اور کہا کہ وہ افغان عوام سے کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی ضرورت ہے ۔ہندوستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کے لیے ان کا پیغام یہ ہے کہ ہم دونوں محض پڑوسی نہیں بلکہ دونوں ہی ایٹمی طاقت ہیں۔ہم دونوں کے متعدد یکساں وسائل ہیں۔

ہمیں خارجہ پالیسی میں خطرات مول لینے کا رجحان ترک کرکے ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ معاملات سخت اور مشکل ہیں اور راتوں رات طے نہیں پائے جا سکتے۔لیکن ہمیں ان کے تصفیہ کے لیے متحرک ہونا پڑے گا۔کئی غیر معمولی ایشوز ہیں ۔ اس میں کشمیر ایک حقیقت ہے۔

یہ ایسا معاملہ ہے جس کا دونوں ملکوں کو اعتراف ہے۔ہمیں تسلسل سے اور بلاتعطل مذاکرات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کو حقیقتوں کو سامنے رکھ کر ہمیں پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Need continued uninterrupted dialogue with india asserts shah mahmood in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply