اسحاق ڈار بدعنوانی مقدمہ میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سمیت تین کو مجرم قرار دے دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر مالیات اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی بدعنوانی ریفرنس میں شریک ملزموں کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ قومی احتساب بیورو نے پنامہ دستاویزات افشا معاملہ میں گذشتہ سال ستمبر میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسٹر ڈار کے خلاف عبوری ریفرنس داخل کیا تھا۔
اس سال کے اوائل میں قومی احتساب بیورو نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد ، نعیم محمود اور منصور رضوی کو شریک ملزم بنایا تھا۔موخر الذکر دو کی شناخت ڈار کی کمپنیوں میں سے ایک کے ڈائریکٹرکے طور پر کی گئی ہے۔
ان تینوں پر الزام تھا کہ انہون نے فرضی بینک کھاتے کھلواکر پیسہ بیرون ملک منتقل کیا ہے۔ ان تینوں کو آج عدالت مین پیش کیا گیا اور سماعت کے دوران جج محمد بشیر نے الزامات پڑھ کر سنائے ۔لیکن ملزموں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے خودکو بے قصور بتایا ۔
احمد نے بتایا کہ انہوں نے انہیں مجرم قرر دیے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کی کر رکھا ہے جس پر جج نے کہا کہ اس عدالت میں تو کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سپریم کورٹ اپنا فیصلہ نہ سنادے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nbp president two others indicted in ishaq dar corruption case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply