نیا پاکستان آپ کی نظروں کے سامنے بن رہا ہے: عمران خان کا واشنگٹن میں پاکستانی برادری سے خطاب

واشنگٹن : وزیر اعظم عمران خان نے نے امریکہ مقیم پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ معلوم کرتے ہیں کہ نیا پاکستان کہاں ہے تو وہ آپ کی نظروں کے سامنے بن رہا ہے۔

عمران خان نے یہاں کے کیپٹل ون ارینا میں تقریباً20ہزار پاکستانیوں کے مجمع کی تسلسل سے تالیوں کی گڑگڑاہٹ میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ سیاسی لیڈروں سے کسچھ پوچھا جاتا ہے تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے اور جب عدالت فیصلہ سناتی ہے تو کہتے ہیں کہ کیوں نکالا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان میں کوئی حکومت جوابدہ نہیں تھی اور نہ ہی یقادت سے جواب مانگے جاتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہے لوگ سوانل پوچھ رہے ہیں اور یہی نیا پاکستان بننے کی پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب پاکستان کی بیورو کریسی کی دنیا بھر میں دھوم تھی اور ایشیا میں تو سبسے بہترین مانا جاتا تھا اور اسی لیے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے لوگ آتے تھے۔لیکن یہ وہی پاکستان ہے جسے ہم نے گرتا دیکھا ہے۔ 1970میں سوشلزم آیا اور وہ ملک میں صنعتی ترقی کو روکنے کا باعث بنا اور پھر 1985کے بعد رشوت ستانی سیاست میں داخل ہو گئی اور یہیں سے پاکستان کی اصل تباہی شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے پاکستان کو پستی کے عمیق گڑھے میں گرائے جاتے دیکھا ہے۔ورنہ یہ وہی پاکستان ہے جسے ہم نے اپنے بچپن میں یعنی 1960کے عشرے میں پاکستان کو اپنی نظروں کے سامنے برصغیر اور ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والے ترقی پذیر ملک کے طور پر بھی دیکھا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دس سال پہلے پاکستان پر 6ہزار ارب ڈالر قرضہ تھا لیکن سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے دور میں پاکستان پر 30ہزار ارب روپے قرضہ چڑھ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں انہیں جیل کا کھانا اچھا نہیں لگتا گھر کا کھانا بھجوایا جائے تو یہ جیل ہے یہان کوئی زردہ بریانی اور قورمہ روٹی اور متنجن تو ملنے سے رہا ۔ تمام قیدوں کو جیسا کھانا ملتا ہے ویسا ہی نواز شریف کو بھی ملے گا۔

انہوں نے جیل میں قید نواز شریف کو ملی آسائشوں کے حوالے سے کہا کہ مجھے اس کا علم اب ہوا ہے اور میں پاکستان واپس جاتے ہی نواز شریف کو مہیا کردہ ٹی وی اور ایر کنڈیشنڈ ہٹوا دوں گا۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مریم بی بی اس پر وایلا مچائیں گی لیکن مریم بی بی پیسہ واپس دو اسی وقت نواز شریف جیل سے باہر آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس کا علم ہے کہ جب بھی صدر زرداری جیل گئے انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت اسپتال میں گذارا۔زرداری صاحب ہم آپ کو بھی جیلمیں ہی رکھیں گے جہاں نہ ٹی وی ہوگا نہ ایرکنڈیشنر۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے آزاد ہونا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔

ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرو ہم تمہیں جیل سے رہا کر دیں گے۔انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کی جو کوشش کرنے والا ہے وہ پہلی بار قومی اسمبلی میں نہیں پہنچ سکا اور اسی لیے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ پہلا موقع ہے کہ قومی اسمبلی بغیر ”ڈیزل“ کے چل رہی ہے۔

ان کا اشارہ جمعیعت علمائے پاکستان فضل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب تھا جو ”مولانا ڈیزل “سے بھی معروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں جیل میںڈال کر دکھاؤ ہم نے انہیں بھی جیل پہنچا دیا۔ مولانا فضل کہتے ہیں کہ ہم سب یکجا ہوں گے تو میں کہتا ہوں بلا شبہ آپ لوگ یکجا ہوں گے لیکن جیل میں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Naya pakistan is being created in front of your eyes pm imran tells packed crowd in washington in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.