نواز شریف کے دن پورے نہیں ہوئے: پی ایم ایل این

اسلام آباد: پناما کیس میںسپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلہ کے بعد، جس میں اس نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو یہ کہتے ہوئے کہ وہ صادق اور امین نہیں رہے تاحیات نااہل قرار دیا تھا، جہاں حزب اختلاف خوشیاں منارہی ہے اور یہ کہتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں کہ ”پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہو گیا“ وہیں دوسری جانب حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز” گالیاں کھا کر بھی بے مزہ نہ ہوا “کے مصداق سینہ ٹھوک کر کہہ رہی ہے کہ فیصلہ سے مایوسی ضرور ہوئی ہے لیکن ان کے لیڈر نواز شریف کے دن لد نہیں گئے۔اور پارٹی کے فیصلے کرنے کے تمام تر اختیارات انہی کو حاصل رہیں گے۔پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیے یہ ایک مشکل گھڑی ہے ۔
لیکن اس فیصلہ سے نواز شریف ختم نہیں ہو گئے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نواز کو کسی کرسی اقتدار کی ضرورت نہیں ہے ۔اور وہ دن دور نہیں جب ’کنواں خود پیاسے کے پاس آنے“ کے مصداق مسند اقتدار خود انہی کے پاس آجائے گی اور وہ چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے۔ انہیں(مریم اورنگ زیب)شاید اس کی اطلاع نہیں پہنچی تھی کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اس ضمن میں فوری طور پر نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے جس نے جاری بھی کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawazs days are not over pml n in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply