لٹیروں سے ملک کو نجات دلانے کے لیے پی ٹی آئی کارکن پوری طاقت جھونک دیں:عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کی پارٹی ہونے والے عام انتخابات کے لیے کمر کس چکی ہے کہا کہ ملک ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) لیڈر میاں محمد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) لیڈر آصف زرداری ساتھ ساتھ نظر آئیں گے۔

انہوں نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی حلقہ این اے53-سے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کے جلسہ سے اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا ہم نے کسی انتخابات نیں ایسی تیاری نہیں کی جیسی بارکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مقالہ کا پہلا اصول یہ ہے کہ مدمقابل کو کمزور نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ لٹیروں اور غارت گروں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی کے لیے تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی انتخابی مہم کا اختتام 23جولائی کو اسلام آباد کے پریڈ گراو¿نڈ میں ایک عظیم جلسہ عام سے کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے ابھی اپنے انتخابی منشور کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اشارے دیے ہیں کہ ان کی پارٹی بر سر اقتدار آنے کی شکل میں ترجیحی بنیاد پر اہم اقدامات کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz zardari will be together in polls says pti chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply