سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکوں گا:نواز شریف

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے خلاف رچی جانے والی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ پارٹی کے قانون سازوں سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ سب میرے ساتھ ہیں تو ہم ہر حال میں جیتیںگے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نواز نے کہا کہ عمران خان! اپنا دوغلا پن اور جھوٹ پھیلانا چھوڑ دو‘ان باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا“ انہوں نے عمران سے پوچھاکہ ان کی پارٹی نے ،خیبر پختون خوا میں جہاں پی ٹی آئی بر سرا قتدار ہے،عوام کی بہبود میں کون سے کام کیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی اس موقع پر نواز شریف نے آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آخر کیوں پی پی پی نے 2013میں اپنے بل پر کراچی آپریشن کیوں نہیں چلایا۔کراچی میں کوڑے کچرے کاانبار لگا تھا ۔ پی پی پی سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب آپ پر الزام ہے کہ آپ ملک کو تاریک دور میں لے جارہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz vows not to bow down to trickery in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:

Leave a Reply