صرف پارٹی کے وفاداروں کو ٹکٹ دیا جائے گا: نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ صرف میریٹ کی بنیاد پر وفاداروں کو دیے جائیں گےا ور انتخابات میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

پی ایم ایل این صدر میاں محمد شہباز اور راجہ ظفر الحق کے ساتھ پارٹی کے ماڈل ٹاو¿ن دفتر میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر شریف نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے لاہور ہائی کوٹ کی یک ججی بنچ کے فیصلہ پر بھی سوال اٹھائے۔

کاغذات نامزدگی میں ترمیمات کو انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے حتمی شکل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ عام انتخابات میں تاخیرکرانے کی جانب ایک پیش رفت ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹنگ میں عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔میٹنگ میں یہ بھی قرار داد منظور کی گئی کہ پی ایم ا یل این انتخابات میں تاخیر کرانے کی ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz to play lead role in award of party tickets in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply