پناما کیس میں سپریم کورٹ کے جج کے ریمارکس کوئی معمولی بات نہیں : نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پناما کیس میں سپریم کورٹ کے ایک جج کے ریمارکس کوئی معمولی بات نہیں ہے۔وہ بدھ کی صبح اپنے خلاف بدعنوانی کیس کی کارروائی قلمبند وکیمرا بند کرنے والے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کے منگل کے روز ظاہر کیے گئے ان خیالات کا حوالہ دے رہے تھے جن کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو نااہل قرار دینے والی ایک عذر داری کی سماعت کرتے ہوئے کیا تھا جس میں انہوں نے کسی بھی غلطی پر قانون ساز کو نااہل قرار دینے کی ہی سزا سنائی جانا چاہیے جیسا کہ پناما کسی میں ہوا کہ معاملہ لندن فلیٹوں کا تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل اقامہ معاملہ پر قرار دیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب تو یہ بات باہر ہی نہیں بلکہ عدالت اور وہ بھی سپریم کورٹ جیسی عظیم عدالت تک میں اٹھائی جارہی ہے۔جو سراسر ان کے حق میں ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ وہ حکومتی اداروں کا احترام کرتے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے عدلیہ کی بحالی آزادی کے لیے طویل مارچ بھی کیا تھا۔گذشتہ سال اپنے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی اور عوام کی رائے میں درست نہیں تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz terms sc justices remarks on panama case no ordinary thing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply