نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے الیکشن فنڈ لیا تھا

 اسلام آباد:ایک نئی کتاب نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن سے پیسہ لیا تھا۔ آئی ایس آئی کے ایک سابق افسر خالد خواجہ کی بیوی شمامہ خالد کی تصنیفخالد خواجہ: شہید امن میں مذکور ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے ضیاءحکومت کے خاتمہ کے بعد بے نظیر بھٹو کی قیادت والی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف انتخابات لرنے کے لیے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن سے انتخابی فنڈ لیا تھا۔کتاب میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسٹر شریف کا اسلام نظام رائج کرنے کے عزم سے خواجہ اور بن لادن نہایت متاثر ہوئے ۔لیکن باوجود اس کے کہ القاعدہ سربراہ نے نواز شریف کے لیے خزانے کا منھ کھول دیا شریف نے اپنا وعدہ ایفا نہ کیا اور اقتدار میں آتے ہیں اسلامی نظام رائج کرنے کا وعدہ فراموش کر گئے۔اس کتاب میں آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے کہ کچھ عرصہ تک خواجہ اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان حد درجہ قربت رہی۔کتاب میں دعوا کیا گیا ہے کہ بابائے عالمی جہاد کے لقب سے معروف عبد اللہ اعظم نام کے ایک فلسطینی سنی مسلمان نے خواجہ کو بن لادن سے متعارف کرایا تھا۔اعظم عالم عرب سے جہادیوں کی بھرتی کے لیے پیسہ اکٹھا کرتا تھا۔ان جہادیون کو افغان عرب کہا جاتا تھا۔اور اسی نے بن لادن کو افغناستان منتقل ہونے پر آمادہ کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz shreef received money from bin laden to contest elections in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply