میرے بچوں کی مالی بدعنوانیوں کا کوئی ثبوت ہو تو عدالتی کمیشن تشکیل میں پیش کیاجائے:نواز شریف

اسلام آباد: پنامہ کی ایک قانونی فرم موسک فونیسکا کی جانب سے افشا کی گئی دستاویزات میں اپنے بچوں کا نام آنے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔ انہوں نے منگل کی شام میں قوم کے نام اپنے نشری خطاب میں کہا کہ پنامہ دستاویزات میں اس انکشاف کے بعد، کہ ان کے بیٹے اور بیٹی کی بیرون ملک کمپنیاں چل رہی ہیں جو بلا شرکت غیرے ان کی ذاتی ملکیت ہیں، انہوں نے اپنے کنبہ کے غلط کاموں کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عدالتی کمیشن کسی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقات کرے گا۔اپنے مخالفین کی تنقیدوں کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کئی عناصر کاعشروں سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ ان کے کنبہ کے حوالے سے کوئی نہ کوئی مسئلہ اٹھاتے رہتے ہیں اور الزام تراشیاں کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے کنبہ والوں پرالزامات کی بوچھار کرنے والوں سے کہا کہ اگر ان کے پاس ان کے گھر والوں کے غلط ،غیر قانونی حتیٰ کہ غیر اخلاقی کاموں اور مالی بدعنوانیوں کا کوئی ثبوت ہے تو وہ اسے عدالتی کمیشن کو دیں۔وزیر اعظم نے اپنے کاروبار کے حوالے سے کہا کہ قیام پاکستان سے 25سال پہلے ان کے والد نے کا روبارشروع کر دیا تھااور آزادی ملنے تک اتفاق فاو¿نڈریز کافی معروف ہو چکی تھی۔
ڈھاکہ میں بھی ایک پلانٹ لگایا گیا لیکن1971میں سقوط پاکستان کے بعد ہم نے اس گنوا دیا۔1972میں بھٹو نے اتفاق فاو¿نڈری کو قومیا لیا اور پل بھر میں ہم اپنے اثاثوں سے محروم ہو کر سڑک پر آگئے۔لیکن ہم نے خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے محنت جاری رکھی اور سیاست کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے ہی ہم ایک مضبوط و مستند صنعتی گھرانہ بن چکے تھے۔میرے والد نے 1999میں فوجی انقلاب کے بعد دور جلاوطنی میں مکہ میں ایک صنعتی پلانٹ قائم کیا جسے بعد میں فروخت کر دیا گیا اور اس سے ملنے والی رقم میرے بیٹوں حسن اور حسین نے اپنے کاروبار میں لگا دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz shreef orders judicial commission to probe his family after panama data leak in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply