نواز شریف کے دونوں بیٹے والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کریں گے

لاہور: ایک نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کے تدفین میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حسین نواز اور حسن نواز پاکستان میں اپنے خلاف مقدمات کے باعث قانونی پیچیدگیوں میں الجھے ہوئے ہیں اور پاکستان آنا مناسب نہیں سمجھ رہے۔ البتہ ان کی دوسری بیٹی اسما اور پوتازکریا شریف تابوت کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔

واضح ہو کہ اکتوبر 2017میں احتساب عدالت نے سمندر پار اثاثہ جات معاملہ میں سماعت سے مستقل غائب رہنے کے باعث حسن او ر حسین کو مفرور قرار دے دیا تھا۔استغاثہ کے مطابق حسن اور حسین ان کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوجانے کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔

اپنی والدہ کے انتقال کے بعد لندن میں اسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نے کہا کہ ان کی والدہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مرض میں کافی افاقہ محسوس کر رہی تھیں۔

جس کی وجہ سے نہ صرف ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹالیا بلکہ انہیں انتہائی نگہداشت والے کمرے سے پرائیویٹ کمرے میں منتقل کرنے تک کی اجازت دے دی۔لیکن اتوار کی شب ان کی طبعیت اچانک بگڑنا شروع ہو گئی اور انہیں پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔لیکن پھر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharifs sons not to attend kulsooms funeral sources in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply