ہائی کورٹ کم از کم دو کرپشن ریفرنسز کو ہی یکجا کردے:: نواز شریف کے وکیل کی استدعا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ سے معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے استدعا کی ہے کہ عزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں مماثلت دیکھنے میں رہی ہے اور دونوں ہی اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس لیے دونوں کو یکجا کر دیا جائے۔
ہائی کورٹ کی ایک دو ججی بنچ سابق وزیر اعظم کی جانب سے دائر کی گئی اس عذرداری پر سماعت کر رہی تھی جس میں نواز شریف کے خلاف رین کرپشن ریفرنسز کو یکجا کرنے کے خلا ف احتساب عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا تھا ۔
ایڈوکیٹ اعظم نذیر ترار نے بنچ کو بتایاکہ ایک احتساب عدالت نے ان ریفرنسز میں یکسانیت بتائی ہے اس لیے کم از کم دو ریفرنسز کو ہی یکجا کر دیا جائے۔

Title: nawaz sharifs lawyer asks ihc to consolidate at least two corruption references | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply