نواز شریف کی نااہلی تاحیات ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد: ایک تاریخ ساز فیصلہ میں پاکستانی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی دفعہ62(1) (f) کے تحت کسی بھی شخص کی نااہلی کوئی معینہ مدت کے لیے نہیں بلکہ تاحیات ہے۔
سپریم کورٹ کی اس رولنگ کی رو سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سکریٹری جہانگیر ترین زندگی بھر کوئی انتخاب نہیں لڑ سکیں گے اور نہ ہی کسی سرکاری عہدے پر فائز ہو سکیں گے۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ نواز شریف ور جہانگیر نہ تو کوئی سرکاری عہدے پر فائز ہو سکتے ہیں اور نہ ہی انتخابات لڑ سکتے ہیں۔یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ کی پانچ ججی بنچ نے سنایا۔
واضح ہو کہ نواز شریف اور جہانگیر ترین پاکستان کے آئین کی دفعہ62(1)(f)کے تحت نااہل قرار دیے گئے تھے۔نواز شریف کو 28جولائی2017کو آصف سعید کھوسہ کی سربراہی والی سپریم کورٹ کی پانچ ججی بنچ نے پنامہ دستاویزات معاملہ میں نااہل قرار دیا تھا۔
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر جہانگیر ترین کو اسی معاملہ میں ایک علیحدہ بنچ نے 15دسمبر 2017کو نااہل قرار دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharifs disqualification is for life rules pakistan supreme court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply