بھگتنا نواز شریف کو ہے مجھے نہیں، وہ مجھے جانتے نہیں: عمران خان

کراچی:(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بادشاہت قائم کی جا رہی ہے ،بنی گالا آنے کی دھمکی دینے والے سمجھتے ہیں کہ پیچھے ہٹ جاﺅنگا لیکن وہ مجھے جانتے نہیں ہیں،ہم رائے ونڈ میں نوازشریف سے جواب لیں گے، ان پر الطاف حسین سے بڑا الزام لگاہے یہ الزام را کا ایجنٹ ہونے کے الزام سے بھی بڑا ہے ۔
وزیر اعظم اربوں روپے کا غبن اور ہیرا پھیری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بھگتنا نواز شریف کو ہے انہیں (عمران خان) نہیں۔عمران نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ تھا لیکن اب وہ بیکار ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہیں نہ دی گئیں تو زبردست مظاہرہ کیا جائے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا بیٹا انگلستان میں 6.5بلین روپے کے مکان میں رہتا ہے۔ سعودی عرب میں نواز شریف کی اسٹیل مل اربوں روپے کما رہی ہے تو پاکستان اسٹیل ملز کیوں منافع میں نہیں چل سکتی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif will have to suffer not me imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply