اس بارنواز شریف بھاگ کر جدہ نہیں اڈیالہ جائیں گے: عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد نوازشریف کی کرپشن پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے لہذا اب انہیں استعفیٰ دے کر اپنی عزت بچا لینی چاہئے ورنہ انہیں جبراً اقتدار سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔ عمر ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پانچ بار صفائی کا موقع دیا گیا لیکن انہوں نے صرف جھوٹ بولنے پر ہی وقت گزار دیا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ اس بار نوازشریف جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جائیں گے کیونکہ اس دفعہ پاکستانی قوم انہیں بھاگنے کا موقع ہی نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ میں پاکستانی فوجی شہید ہو رہے ہیں لیکن وزیر اعظم کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے اور وہ اپنی مالیبدعنوانیوں کو چھپانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہیں۔ لیکن وہ اس میں وہ کامیاب نہیں ہو ںگے۔ انہوں نے نوازشریف کے خلاف وکیلوں کے ملک گیر احتجاج پر وکلاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا برادری تمام قانونی معاملات سے آگاہ ہے اور وہ اچھی طرح سمجھتی ہے کہ نوازشریف وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر برقرار رہنے کی اہلیت کھو چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: nawaz sharif to go adyala jail this time not jeddah imran in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply