نواز شریف کو العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسوں میں پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی مصیبتیں ہیں کہ کم ہونے میں نہیں آرہیں۔ عام انتخابات اور اس کے بعد نتائج اور حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جوڑ توڑ اور ممبران قومی و پنجاب اسمبلی کی خرید و فروخت کے درمیان احتساب عدالت دوئم نے نواز شریف اور ان کے کنبہ کے خلاف معرض التوا میں پڑے بد عنوانی کے دو ریفرنسز میں پیر کے رو زطلب کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جمعرات کو العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت شروع کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر نواز شریف کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

اسلام آبا دہائی کورٹ کے ذریعہ ان کیسوں کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے ارشد ملک کی عدالت منتقل کیے جانے کے بعد ان دونوں کیسوں کی یہ پہلی سماعت ہے۔ اسلام آبا دہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ایک دو ججی بنچ نے نوازشریف کی اپیل پر یہ دونوں کیسز منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی احتساب بیورو کے حکام نے عدالت سے کہا کہ شریف کو سلامتی خدشات کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔عدالت نے استغاثہ کو حکم دیا کہ شریف کو اور اس کیس کے سب سے اہم گواہ واجد ضیاءکو پیر کے روزز عدالت لائے۔شریف کے وکیل خواجہ ھارث نے عدلات سے استدعا کی کہ چونکہ پیر کے روز انہیں شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف عذر داری کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضر ہونا پڑے گا اس لیے ضیاءکو پیر کے بجائے جمعہ16اگست کو بلایا جائے۔

لیکن استاثہ نے حارث کی تجویز کی شدت سے مخالفت کی اور کہا کہ بیان ریکارڈ کیے جانے سے پہلے ضیاءسے جرح مکمل کر لی جانا چاہئے۔جس پر عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif to be produced in court for al azizia flagship references on monday in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply