نواز شریف وطن واپس ،جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنے خلاف چل رہے کرپشن مقدمات میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے لندن میں اپنی اہلیہ کی علالت کے باوجود وطن واپس آگئے۔
واضح رہے رہے کہ پناما دستاویزات افشاءکیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد قومی احتساب بیوروکی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر 3نومبر تک عدالت میں پیش ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔
وہ اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اترے تو ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے تمام چھوٹے بڑے لیڈران اور سیکڑوں کارکنان موجود تھے۔ لیکن احتساب بیورو کی ٹیم وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کے لیے وہاںموجود نہیں تھی۔

Title: nawaz sharif to appear before accountability court on friday | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply