نواز شریف صرف اپنے بارے میں سوچنا بند کریں :چودھری نثار

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) میںاکثریت قومی اداروں سے ٹکرانے کی معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پالیسی سے اتفاق نہیں رکھتی۔
پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ہم حکومتی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی پوزیشن میں نہیں ہیں، پارٹی کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے۔ اس وقت پارٹی میں صرف ذاتیات پر توجہ دی جا رہی ہے جبکہ ہمیں ذاتیات سے نکل کر پارٹی کے مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔
چوہدری نثار نے کہا: میں نے نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ پانامہ کے معاملے پر تقریر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے سے معلوم تھا کہ اگر عدالتی فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے تو پارٹی حکومتی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کرے گی جبکہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کسی کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہہمیں عدالتوں سمیت ملک کے تمام اداروں کا احترام بحال رکھنا ہوگا۔ چوہدری نثار نے مزید کہا کہ وہ اپنے اختلاف رائے کو پارٹی سے باہر کبھی نہیں لائے، میں نے جو کچھ کہا ہے، پارٹی کے اجلاسوں میں کہا ہے۔ ملکی صورتحال کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو 1970 سے زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کا مقابلہ صرف اندرونی استحکام سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے انفرادی طور پر سوچا تو سب کو نقصان ہوگا۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اندرونی اتحاد کی ایک جھلک سے پہلی مرتبہ امریکہ نے پاکستان کے بارے میں اپنے موقف کو تبدیل کیا ہے۔انہوںنے پارٹی قیادت سے یہ بھی کہا کہ وہ صرف اپنے بارے میں سوچنا بند کر دیں اور آرام طلب اور بے سہار اپارٹی کی رہنمائی کریں کہ 2018کے عام انتخابات کے لیے کیسے پارٹی کو مضبوط کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif should not think only of himself chaudhry nisar ali in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply