نواز شریف کو اسپتال سے پھر جیل واپس بھیج دیا گیا،حالت ٹھیک نہیں

لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو، جو ایک کرپشن کیس میں سات سال کی سزائے قید بھگت رہے ہیں،اسپتال سے جیل واپس بھیج دیے گئے ۔وہ 6روز تک اسپتال میں رہے۔

نواز شریف کی بیٹی مریمنواز نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ حکومت میاں صاحب کی صحت کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اس لیے میاں صاحب کی درخواست پر انہیں لاہور کی لکھپت جیل واپس بھیج دیا گیا۔

مریم نے کہا کہ 69سالہ نواز شریف گذشتہ ہفتہ سے سروسز اسپتال میں داخل تھے لیکن حکومت ان کی صحت کے حوالے سے کھلواڑ کر ہی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ میوں صاحب دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف حکومت انہیں اس اسپتال سے اس اسپتال میں اور اس سے اس اسپتال میں منتقل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔

سروسز اسپتال میں کوئی ماہر امرض قلب نہیں ہے جس سے ان کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا گیا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر خرابی صحت کے باعث ا ن کے والد کو کچھ ہو گیا تو عمران خانکی حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nawaz sharif shifted back to jail from hospital in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.